اترپردیش کے معلمین اردو کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ یوپی حکومت نےمزید4
ہزار اردو اساتذہ کی تقرری کےلیے سرکاری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ خبرکے بعد
معلمین اردو ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے مولانا خالد رشید فرنگی محلی سے
ملاقات کی اور سرکار کے ساتھ ان کا شکریہ ادا کیا۔ معلمین اردو ایسو سی ایشن کے سرپرست کے طور مولانا خالدرشید نے بھی اس موقع
پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے
کہا کہ اردو کو روزی روٹی سے جوڑنے کا
سرکار کا وعدہ پورا ہوا ہے ، جس کے لئے وہ شکرگزار ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یوپی حکومت نے تقریباً 7780 معلمین اردو کو اردو
اساتذہ کے طور پر نوکری دی ہے۔ وہیں جیسے جیسے الیکشن قریب آ رہے ہیں ،
سماجوادی پارٹی کی سرکار پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ کہیں مسلم ووٹر جو کئی
مسائل کو لے کر اس سے ناراض ہیں، وہ کسی اور پارٹی کی جانب راغب نہ ہوجائیں
۔